پاکستان
30 مارچ ، 2014

مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے، حکومت کا اس سے تعلق نہیں،پرویز رشید

مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے، حکومت کا اس سے تعلق نہیں،پرویز رشید

اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالتے ہیں جنگ کی طرف نہیں دھکیلیں گے، امن کے سفیر کے طور پر جانے جائیں گے۔ اسلام آباد میں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے، حکومت کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، عدلیہ کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا کہ گرین شرٹس نے پاکستان کا جھنڈا ان میدانوں میں لہرایا ہے جہاں ضرورت تھی۔

مزید خبریں :