30 مارچ ، 2014
تاپہیہ…تائیوان میں چین سے تجارتی معاہدہ کے خلاف دو ہفتے سے جاری طلبا کے احتجاج میں لاکھوں لوگ شامل ہوگئے۔ساٹھ سال قبل سول وار کے نتیجے میں چین سے علیحدہ ہونے والے تائیوان میں لاکھوں لوگ حکومت کے چین سے کیئے جانے والے تجارتی معاہدے کے خلاف دارالحکومت تائی پے کی سڑکوں پر موجود ہیں، تجارتی معاہدے میں 80 فیصد چائنیز کمپنیز اور 64 فیصد حصہ تائیوانی کمپنیز کو دینے کے خلاف دو ہفتے سے جاری طلبا کی احتجاجی تحریک میں حزب اختلاف اور شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہو چکی ہے، احتجاجی کالے لباس میں امید کی علامت سورج مکھی پھول ہاتھوں میں پکڑے مظاہرین حکومت سے چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔