پاکستان
31 مارچ ، 2014

مندروں پر حملہ کیخلاف اندرون سندھ ہندو برادری کا احتجاج

مندروں پر حملہ کیخلاف اندرون سندھ ہندو برادری کا احتجاج

کراچی…سندھ میں مندروں پر حملہ کے خلاف میر پور خاص ، عمر کوٹ کے اضلاع کے مختلف علاقوں میں ہندو برادری کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال سلسلہ جاری ہے۔ میرپور خاص کے علاقے کوٹ غلام محمد میں ہندو برادری کے درجنوں مظاہرین نے دوکانیں بند کروادی اور میر پور خاص کوٹ غلام محمد کی مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے کر بلاک کردیا ، جبکہ عمر کوٹ شہر کے علاوہ قریبی علاقوں صوفی فقیر ، ڈھوروناروسمیت مختلف علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔ ہندو برادری کا مطالبہ ہے کہ حکام انکو تحفظ فراہم کریں اور مندروں کی حفاظت کریں۔

مزید خبریں :