پاکستان
31 مارچ ، 2014

خیبر پختون خوا :خراب معاشی حالات اور تعلیم کی کمی دہشتگردی کی بڑی وجوہ

خیبر پختون خوا :خراب معاشی حالات اور تعلیم کی کمی دہشتگردی کی بڑی وجوہ

لاہور…نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فاٹا،مالاکنڈ اور خیبرپختونخواہ کے کچھ حصوں میں پولیٹیکل نمائندگی، خراب معاشی حالات،تعلیم اور بنیادی انسانی حقوق کی کمی دہشت گردی کی بڑی وجوہات ہیں۔لاہور میں ایک تقریب کے دوران گورننس انسٹی ٹیوٹس نیٹ ورک انٹرنیشنل نے اپنی سروے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس برسوں میں فاٹا، مالاکنڈ اور خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے نتیجے میں 35 ہزار سے زائد اموات اور 78 بلین ڈالرزکا نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردی اور اس کے نقصانات کو روکنے کیلئے مناسب پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :