کھیل
31 مارچ ، 2014

ورلڈٹی20:ہالینڈ نے انگلینڈ کو 45رنز سے شکست دے دی

ورلڈٹی20:ہالینڈ نے انگلینڈ کو 45رنز سے شکست دے دی

چٹاگانگ…بنگلادیش میں جاری آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کے ہالینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں ہالینڈ نے انگلینڈ کو 45 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔ڈچ ٹیم کی جانب سے دیے گئے 134 کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 17.4اوورز میں 88 رنز بناکر آل آوٴٹ ہوگئی۔انگلینڈ کے ڈبل فیگر میں صرف تین کھلاڑی پہنچ سکے، جن میں روی بوپارا نے 18،کرس جورڈنے 14اور ایلیکس ہیلیس نے 12رنز اسکور کیے۔ہالینڈ کے بولر مدثر بخاری اور لوگن وین بیک نے تین تین وکٹیں لیں۔

مزید خبریں :