31 مارچ ، 2014
چٹاگانگ…بنگلادیش میں جاری آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکا کی ٹیم میں کوسال پریرا،تلکارتنے دلشان، مہیلا جے وردھنے، کمار سنگاکارا(وکٹ کیپر)، لہیرو تھری مانے،انجیلو میتھیوز، تھیسارا پریرا، نوان کلاسیکارا، سچیترا سینانائیکے، رنگنا ہیراتھ اور لاستھ ملنگا(کپتان) شامل ہیں۔ نیوزلینڈ کی ٹیم مارٹن گپتل، کین ولیم سن، برینڈن میک کولم(کپتان)، روس ٹیلر، کورے اینڈرسن، لیوک رونچی(وکٹ کیپر)،ناتھن میک کولم، ٹرینٹ بولٹ، کائیل ملس اور مچل میک کلیناگھن پر مشتمل ہے۔