01 اپریل ، 2014
طرابلس…سماجی رہنما انصاربرنی کا کہنا ہے کہ بحری جہاز مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کو پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا گیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عملے کو کچھ دیر میں پاکستان روانہ کردیا جائے گا۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مارننگ گلوری کے5پاکستانیوں کو لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کے ارکان کو لیبیا کے حکام نے طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیاجن کی واپسی کے لیے فلائٹ کا بندوبست کیا جا رہا ہے، توقع ہے پاکستانی عملہ کل شام تک پاکستان پہنچ جائے گا۔