06 اپریل ، 2012
اسلام آباد…پاکستان نے حافظ سعید سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملہ کیس میں حافظ سعید کے خلاف تمام شہادتیں پاکستان کو دے دی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ حافظ سعید کے خلاف عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی صدر کے دورہ اجمیر پر تمام باہمی امور پر بات ہوگی۔ ادھر ایس ایم کرشنا کے اس بیان پر دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے حافظ سعید کے خلاف قابل ذکر اور ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا، صرف ٹھوس ثبوت کے تحت ہی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ممبئی ٹرائل سے واضح ہوتا ہے کہ صرف سنی سنائی بات ثبوت شمار نہیں ہوتی۔