02 اپریل ، 2014
کراچی…کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کام کرتے ہیں،پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے،مقامی افسران اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں، پولیس میں گاڑیاں اور اسلحے کی کمی ہے،جلد پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس فراہم کی جائیں گی۔ شاہد حیات کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے،2 کروڑ کی آبادی کے لیے صرف27 ہزاراہلکار نا کافی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینک ڈکیتی ناکام بنانے والے اہلکار فیاض کو 5لاکھ روپے انعام دیا ہے،