02 اپریل ، 2014
اسلام آباد…سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی درخواست مسترد کرنے سے متعلق وزارت داخلہ نے جو خط لکھا ہے اس میں پرویز مشرف سے کہا گیا ہے کہ حکام کی طرف سے ہدایت ہے کہ آپ کو آگاہ کیا جائے کہ آپ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ خط میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ آپ کی درخواست کے جائزے میں معلوم ہوا ہے کہ عدالتوں میں کرمنل کیسز زیرِ سماعت ہیں۔ خط وزارتِ داخلہ کے ایک سیکشن آفیسر کی جانب سے لکھا گیا ہے۔