پاکستان
02 اپریل ، 2014

طالبان نے سیز فائر میں توسیع نہیں کی، جنگ دوبارہ شروع ہو جائیگی:خالد خراسانی

طالبان نے سیز فائر میں توسیع نہیں کی، جنگ دوبارہ شروع ہو جائیگی:خالد خراسانی

اسلام آباد…اس سے پہلے کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے رہنما عمر خالد خراسانی کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم نے سیزفائر میں توسیع نہیں کی، اب جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے جاری کیے گئے ایک مضمون میں طالبان کے مرکزی رہنماخالد عمر خراسانی نے کہا کہ فائر بندی کے دوران حکومت کی جانب سے وعدہ شکنی کی گئی، جو نقصان ہوا حکومت، فوج اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے ہوا، ملک کے تمام بااثر طبقے جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ خالد عمر خراسانی نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم نے سیز فائر میں توسیع نہیں کی، اب جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی، بم دھماکے ہوں گے اور عوام مریں گے۔ خالد عمر خراسانی نے پرویز مشرف کے باہر جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کے مسئلے کا حل اس کا نام ای سی ایل سے ہٹا کر نکالا جا رہا ہے۔ خالد عمر خراسانی نے کہا کہ ملک میں روزانہ 8ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے، اللہ نے اس قوم کو روتے ہی رہنے دیا، اسی لیے بنگلا دیش میں ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی ہار گئی۔

مزید خبریں :