06 اپریل ، 2012
لاہور… اعصام الحق کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ، اعصام جتنا پیار ٹینس سے کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ محبت انہیں پاکستان سے ہے ، لاہور میں اپنی کتاب کی تقریب میں وہ وطن عزیزکا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے۔ لاہور کی ایک یونیورسٹی میں اعصام الحق اپنی کتاب Lesson Learnt From The Tennis Tour کے حوالے سے ہونے والی تقریب کے دوران طلباء و طالبات کو اپنے کیرئیر کے تجربات بتارہے تھے ۔ اس دوران جب پاکستان سے محبت کاذکر شروع ہوا تو ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی وجہ سے ہیں لیکن انہیں بیرون ملک مشکلات کابھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستانیوں کو اپنے امیج کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ گرین پاسپورٹ کی اہمیت بڑھانے کی ضرورت ہے اور آج کا نوجوان اس معاملے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔