04 اپریل ، 2014
لاہور…حکومتی رویے کے خلاف فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار محمود خان نے پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال کر دی۔ محمود خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والا ماہانہ فنڈ 10ہزار سے کم کر کے 5ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار محمود خان کا کہنا تھا کہ وہ چھ سال سے شدید بیمار ہیں، چل پھر بھی نہیں سکتے لیکن حکومت علاج معالجے کے لئے کچھ نہیں کر رہی، پیسے نہ ہونے کے باعث وہ کرایہ نہیں دے سکتے، اگلے چند روز میں مالک مکان سامان باہر پھینک دے گا۔ اداکار محمود خان کا کہنا تھا کہ وہ سڑکوں پر مریں گے اور اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے جو ان کا فنڈ کھا رہے ہیں۔