کھیل
05 اپریل ، 2014

محمد حفیظ کو کپتانی سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے تھا، وسیم اکرم

 محمد حفیظ کو کپتانی سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے تھا، وسیم اکرم

کراچی…سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کو کپتانی سے دستبردار نہیں ہونا چاہیے تھا، ڈیڑھ مہینے میں کون سا کوچ ٹیم میں تبدیلی لاسکتا ہے؟ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لوگ بار بار کوچنگ کی بات کررہے ہیں، ڈیڑھ مہینے میں کون سا کوچ ٹیم میں تبدیلی لاسکتا ہے، جادوگر ہوتا ہے کیا؟ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کو کپتانی سے دستبردار نہیں ہونا چاہئے تھا، شاہد آفریدی کا میڈیا میں آکر کپتانی کے حوالے سے بیان دینا اچھی روایت نہیں۔

مزید خبریں :