کھیل
05 اپریل ، 2014

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کھیل کروطن واپس آگئی

 پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کھیل کروطن واپس آگئی

لاہور…قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بنگلا دیش میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے، کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن نہیں اب تبدیلی ہونی چاہیے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ویمنز ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ ٹیم کا موازنہ لڑکوں کی ٹیم سے نہ کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے اور ٹی 20 کے لیے علیحدہ ٹیمیں بنانا ہوں گی۔

مزید خبریں :