انٹرٹینمنٹ
05 اپریل ، 2014

شاہ رخ خان نے کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت سے انکار کردیا

شاہ رخ خان نے کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت سے انکار کردیا

ممبئی…بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے بہترین دوست اور فلم میکر کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت سے انکار کردیا،اس کی وجہ کوئی اور نہیں سلمان خان ہیں۔ بھارتی میڈیا پر خبریں گرم ہیں کہ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی پرانی دوستی میں دراڑ آگئی ہے،شاہ رخ نے کرن جوہر کے مقبول ٹی وی پروگرام کے آخری شو میں آنے سے انکار کردیا ہے، کہا جارہا ہے کہ اس کی وجہ سلمان خان ہیں،کنگ خان اس بات پر ناراض ہیں کہ ان سے پہلے شو میں سلمان کو کیوں بلایا گیا۔

مزید خبریں :