پاکستان
07 اپریل ، 2014

ڈیرہ مراد جمالی؛ پولیس چوکی پر فائرنگ، 1پولیس اہلکار جاں بحق

 ڈیرہ مراد جمالی؛ پولیس چوکی پر فائرنگ، 1پولیس اہلکار جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی… ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پیرو پل پولیس چوکی پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈکانسٹیبل عبدالعزیز جاں بحق ہوگیا۔ اس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک حملہ آور ہلاک اور دو فراد ہوگئے۔ جاں بحق اہلکار کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :