پاکستان
08 اپریل ، 2014

متحدہ قومی موومنٹ نے پنجاب میں رکنیت سازی کا آغاز کر دیا

متحدہ قومی موومنٹ نے پنجاب میں رکنیت سازی کا آغاز کر دیا

لاہور…متحدہ قومی موومنٹ نے پنجاب میں رکنیت سازی کا آغاز لاہور سے کردیا، ڈاکٹرفاروق ستارنے ایم کیوایم پنجاب ہاوٴس لاہورمیں رکنیت سازی مہم کا افتتاح کیا ،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پنجاب میں رکنیت سازی مہم کا آغاز لاہور کے تعلیمی اداروں سے کررہی ہے،الطاف حسین ملک کے سیاسی ،جمہوری اور ترقی کے عمل میں محروم طبقے کو آگے لانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رکنیت سازی کیلئے سب سے پہلا ہدف طالب علم ہیں۔آرمی چیف کے حالیہ بیان پر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہئے،دیکھنا چاہئے، کون سے عناصر اداروں کا وقار مجروح کر رہے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ تحفظ پاکستان قانون پر عمران خان نے حمایت کایقین دلایا ہے۔

مزید خبریں :