پاکستان
08 اپریل ، 2014

وزیرستان : شکتوئی میں گاڑی پر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

وزیرستان : شکتوئی میں گاڑی پر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

وانا…جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں گاڑی پر فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ،ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکتوئی کے علاقے بوبڑ میں ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔فائرنگ سے گاڑی میں سوار 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق واقعہ طالبان کے دوگروپس میں دشمنی کا نتیجہ ہے۔گزشتہ روز بھی طالبان کے ایک گروپ نے مخالف گروپ کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :