08 اپریل ، 2014
لاہور …وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے جو کہا، حکومت کا بھی وہی موٴقف ہے، فوج کا وقار اور اس کا احترام سب کو کرنا چاہئے۔لاہور میں جیو نیو ز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت اداروں کی عزت پر یقین رکھتی ہے، پوری دنیا میں مہذب قومیں اداروں کا وقار اپنی پہلی ترجیح رکھتی ہیں۔