08 اپریل ، 2014
راولپنڈی…آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس کل ہو گی ۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں حکومت اور فوج کے درمیان بیانات کے تبادلے پر بھی غور کیا جائے گا۔ جیو نیوزکو عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ جی ایچ کیو راول پنڈی میں بدھ کو ہونے والی کورکمانڈرزکانفرنس میں حکومت اور فوج کے درمیان ہونے والے بعض تلخ بیانات کے تبادلے پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ایک معمول کی کور کمانڈرز کانفرنس ہوگی۔