08 اپریل ، 2014
لاہور…پنجاب میں اسلحہ لائسنسوں کے اجراء کا موجودہ نظام تبدیل کر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم تشکیل دیا جائے گا، اس سلسلے میں صوبائی حکومت اور نادرا نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ دستخط کی تقریب ماڈل ٹاوٴن لاہور میں ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت تمام پرانے اسلحہ لائسنسوں کی جگہ نئے کمپیوٹر چپ والے کارڈز جاری کئے جائیں گے۔