پاکستان
08 اپریل ، 2014

یوتھ فیسٹیول میں گینز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نہیں،گواہان آئے،رانا مشہود

یوتھ فیسٹیول میں گینز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نہیں،گواہان آئے،رانا مشہود

لاہور…وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں گینز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نہیں،گواہان آئے تھے،فیسٹیول کے ریکارڈز کا گینز ورلڈ والے جائزہ لے رہے ہیں۔ لاہور میں اسپورٹس بورڈ پنجاب آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ یوتھ فیسٹیول کے خلاف غیر ملکی عناصر نے پراپیگنڈہ کیاہے، نجی چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ، پیمرا سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ گینز ورلڈ ریکارڈ نے ریکارڈز کی تائید کی ہے،ان کا بیان آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے ،یہ بیان سچ کی فتح اور پراپیگنڈا کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز سے 2013ء اور 2014ء میں معاہدے ہوئے، پہلے ان کے نمائندے آئے، اس سال گواہان آئے۔

مزید خبریں :