08 اپریل ، 2014
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاداور حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے سے متعلق سندھ اور وفاق کو 5ماہ میں قانون سازی کرنے کے حکم کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ بلدیاتی حلقہ بندی کیس کا 64صفحات پر مبنی تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تحریر کیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 20مارچ کو مختصر حکم سنایا تھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں پرانی حلقہ بندیوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات عدالتی فیصلے سے کسی صورت متاثر نہیں ہوں گے کیونکہ فیصلے کا اطلاق مستقبل سے ہو گا ۔