کاروبار
09 اپریل ، 2014

انٹر بینک میں ڈالر پھر 98 روپے کی سطح سے نیچے آگیا

انٹر بینک میں ڈالر پھر 98 روپے کی سطح سے نیچے آگیا

کراچی …بیرون ملک سے ڈالر وں کی بارش کی پیش گوئی نے روپے کو اور مستحکم کردیا ،انٹر بینک میں ڈالر پھر 98 روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 45پیسے مزید سستا ہوکر 97روپے65پیسے کا ہوگیا ہے ، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ہٹ دھرمی تاحال بر قرار اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100روپے50پیسے میں فروخت ہورہاہے۔ حکومت غیر ملکی بانڈز کی نیلامی سے2 ارب ڈالر قرضہ لینے کی تیاری کر رہی ہے اور اس حوالے ایک ارب ب ڈالر کے5سالہ اورایک ارب ڈالر کے10سالہ بانڈ ز کی فروخت کا ارادہ رکھتی ہے،بانڈز کی فروخت سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ممکنہ اضافے کو دیکھتے ہوئے روپے کی قدر کو سہارا مل رہا ہے۔

مزید خبریں :