07 اپریل ، 2012
اسلام آباد… صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کرکے انہیں پارلیمانی کمیٹیوں کا بائے کاٹ ختم کرنے کی درخواست کی ہے ۔ جے یو آئی ف کے ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ پارلیمنٹ میں بعض غیرممبر خواتین نے جو نامناسب رویہ اپنایا وہ قابل افسوس ہے اور اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ، صدر نے ان سے کہاکہ وہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں اور دیگر پارلیمانی کمیٹیوں میں بھی کردار ادا کریں ، ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا اس ٹیلی فونک گفت گو میں کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ جے یو آئی ف کی شوری ہی کرے گی ،مولانا کا کہنا تھا کہ نیٹوسپلائی کی بحالی سے ملک کو نقصان ہوگا اور حکومت گھریلو تشدد کیخلاف مجوزہ قانون کے بل پر تحفظات کو بھی مدنظر رکھے ۔