07 اپریل ، 2012
پشاور … پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مسروقہ گاڑیاں برآمد کرکے 5 کار لفٹر گرفتار کرلئے۔ایس پی رورل شفیع اللہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کارروائی تھانہ داودزئی کی حدود میں کی گئی۔ جس میں پشاور سے چوری کی گئی دو گاڑیاں برآمد کر کے پانچ کار لفٹرز بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ ایس پی رورل پشاور نے کہا کہ ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔