15 اپریل ، 2014
اسلام آباد…3جی اور4جی کی نیلامی پرمایوس کن پیش کش ہوئی ہے،مایوس کن پیشکش پروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارغصے میں ہیں،یہ بات وزارت خزانہ حکام نے غیرملکی خبرایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،3جی اور4جی کی نیلامی23اپریل کوہونی ہے ، پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی خبر حقائق کے برعکس ہے ۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق صرف4موبائل فون کمپنیوں نے نیلامی کیلئے پیش کش جمع کرائی ہیں۔ پی ٹی اے ترجمان کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی خبر حقائق کے برعکس ہے، وزارت خزانہ کے حکام کا نیلامی سے کوئی تعلق نہیں، نیلامی کا معاملہ خود مختار ریگولیٹر دیکھ رہا ہے۔ پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی نئے آپریٹرنے پیش کش جمع نہیں کرائی، 17اپریل کوکامیاب بولی دہندگان کااعلان کیاجائیگا، تھری جی کیلئے30میگاہرٹزاورفورجی کیلئے20میگاہرٹزاسپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیے جائینگے۔ترجمان کے مطابق فورجی کالائسنس حاصل کرنے کی لیے تھری جی کالائسنس حاصل کرناضروری ہوگا۔ پاکستان میں3جی اور4جی ٹیکنالوجی نیلامی کیلئے پیش کی گئی ہے،3جی اور4جی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کیلئے4موبائل کمپنیاں میدان میں ہیں،نیلامی کے دوران خریدارمخصوص رقم کے بدلے نیلام کردہ چیزحاصل کرنے کی لیے پیشکش کرتاہے۔