15 اپریل ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے جمعرات کو کراچی میں اور جمعے کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حیدر عباس رضوی کہتے ہیں کہ سادہ لباس اہلکار ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرتے ہیں،اس کے بعد ان کا کوئی پتا نہیں لگتا۔کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان رابطہ کمیٹی کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ سادہ لباس اہل کاروں بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں آتے ہیں اور ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیتے ہیں۔ ان اہل کاروں کے بارے میں کچھ نہیں معلوم کہ یہ کون لوگ ہیں، انہوں نے کہا کہ لا پتا کارکنان کی مائیں نائن زیرو آ کر فریاد کر رہی ہیں، اس سے پہلے بھی 15 کارکنان کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔حیدر عباس رضوی نے بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جمعرات کو کراچی میں اور جمعے کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔