پاکستان
15 اپریل ، 2014

تمام جماعتیں اپنے عسکری ونگ ختم کردیں،علامہ طاہر اشرفی

 تمام جماعتیں اپنے عسکری ونگ ختم کردیں،علامہ طاہر اشرفی

کراچی…پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے اندرونِ سندھ غیر مسلموں کی عبادت گاہوں پر حملوں کی پرزور مذمت کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ تمام جماعتیں اپنے عسکری ونگ ختم کردیں۔ کراچی پریس کلب پر نیوزکانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ انہیں کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں،تاہم پاکستان علماء کونسل ملک میں امن و امان ،بین المذاہب اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہے ۔علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں دوبارہ تیزی آئی ہے، حکومت مذہبی شخصیات سمیت تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان علماء کونسل کے تحت کل سے کراچی میں علماء مشائخ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

مزید خبریں :