پاکستان
15 اپریل ، 2014

بجلی لانے کے نعرے لگائے،خرچے دیکھ کرطوطے اڑگئے،شہبازشریف

بجلی لانے کے نعرے لگائے،خرچے دیکھ کرطوطے اڑگئے،شہبازشریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے بجلی لانے کے لیے نعرے لگائے تھے، لیکن حکومت ہاتھ میں آئی توخرچے دیکھ کر ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران خودروزگار اسکیم کے تحت خواتین میں قرضوں کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے پاکستان کو اندھیروں سے نکال دیں گے۔شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان کی تقریریوں کے اشتہار چلواتے رہے انہیں بھی چھ ماہ میں نندی پور پاور پلانٹ کے دورے کی دعوت دوں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں کوئی ہاتھ پھیلانے والا نہ ہو۔ ماضی میں حکومتوں نے ان نوجوانوں سے منہ موڑے رکھا جو اپنی صلاحیتوں سے معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتے تھے۔

مزید خبریں :