پاکستان
15 اپریل ، 2014

آرمی جنرل راحیل شریف نے فوجیوں میں اعزازات تقسیم کیے

آرمی جنرل راحیل شریف نے فوجیوں میں اعزازات تقسیم کیے

راولپنڈی… آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں فوجی افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کیے۔تقریب میں فوجی افسران ، اہل کاروں اور ان کے رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں 10 افسران اور 20 اہل کاروں کو تمغہ بسالت ، 22 افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری) اور 3 اہل کاروں کو اقوام متحدہ میڈل دیاگیا۔ شہدا کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔

مزید خبریں :