پاکستان
16 اپریل ، 2014

خیبر پختونخوا میں 5 ماہ کے دوران 310پولیس اہلکار فارغ

پشاور…خیبر پختونخوا میں ساڑھے پانچ ماہ کے دوران 310پولیس افسروں ا ور اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیاگیا۔ جبکہ200کو دیگر سزائیں دی گئیں۔خیبر پختونخوا پولیس نے بالاخر اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔5 انسپکٹروں اور 33 سب انسپکٹروں سمیت 310 اہلکاروں کو کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیاگیا ہے۔ دو انسپکٹروں اور 14 سب انسپکٹروں سمیت 187 اہلکاروں کو ڈیموٹ کردیا گیا۔ پولیس افسران کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں، رشوت ستانی اور شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔خیبر پختونخوا پولیس کی ویب سائٹ پر پولیس کے ستائے لوگوں کو درخواستیں آن لائن جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔دو ایس پیز اورتین ڈی ایس پی رینک کے افسروں کے خلاف بھی کرپشن کیسزسامنے آنے کے بعد انہیں نوکری سے برطرفی کیلئے صوبائی حکومت سے سفارش کی گئی ہے۔ تاہم یہ عمل تاخیر کا شکار ہے۔

مزید خبریں :