15 اپریل ، 2014
اسلام آباد…حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلے منٹ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان تناوٴ ختم کرانے کے لیے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس بلایاجائے،سینیٹرطاہرمشہدی کہتے ہیں کہ فوج نے گذشتہ پانچ سال میں ثابت کردیاکہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہے حکومت کو کوئی شک ہے تو وہ فوج کو بلاکر اپنی تسلی کرلے،پارلے منٹ کی راہداریوں میں جاری اس اہم بحث میں سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان(پیپلزپارٹی)،سینیٹر زاہد خان (اے این پی)،سینیٹر کامل علی آغا( مسلم لیگ ق)سینیٹر ہمایوں مندوخیل (آزاد)سینیٹر ظفر علی شاہ ( مسلم لیگ ن )۔متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر طاہر مشہدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہ نما فوج کی بجائے آپس میں الزام تراشی کرکے اپنا شوق پورا کرلیں، سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ تناوٴ کی کیفیت برقرار رہی توجمہوری نظام کو خطرہ ہوسکتاہے، سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا کہ وزراء کے بعد آرمی چیف کے بیان سے صورت حال زیادہ خراب ہوئی،وزیراعظم کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس پہلی فرصت میں بلاکرمعاملہ حل کرسکتے ہیں ،سینیٹر ہمایوں مندوخیل نے کہا کہ آصف زرداری اور عمران خان نوازشریف کو سمجھائیں کہ اس صورتحال کا جمہوریت کو نقصان ہوگا۔