پاکستان
15 اپریل ، 2014

ماموں کے ہاتھوں قتل سے بچ جانے والے بچے کی حالت بہتر

راولپنڈی…ماموں کے ہاتھوں قتل سے بچ جانے والے تیسرے بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ، ڈاکٹر کہتے ہیں کہ زین کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور وہ ہاتھ پاوٴں ہلانے لگا ہے۔ایبٹ آباد کے تین بھائیوں کو رشتے کاماموں ندیم احمد سیر و تفریح کے بہانے مری لے گیا تھا اور ان کو مارنے کی کوشش کی۔ دو بھائی مہر علی اور قادرعلی جاں بحق ہوگئے تھے جن کی لاشیں گزشتہ روز مری کے جنگل سے ملیں جب کہ تیسرے بچے زین کو تشویش ناک حالت میں پمز کے چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زین کی حالت مستحکم ہے تاہم اگلے دو سے تین روز اسے بے ہوش رکھا جائے گا تاکہ اس کی گردن کا زخم بہتر ہوجائے۔ زین کو تشویش ناک حالت میں پمز کے چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زین کی حالت مستحکم ہے تاہم اگلے دو سے تین روزمیں اس کی گردن کا زخم بہتر ہوجائے گا۔

مزید خبریں :