پاکستان
15 اپریل ، 2014

پرویز الہٰی خوشی سے اپنی اور شہبازحکومت کا موازنہ کر لیں،رانا ثنا

لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی خوشی سے اپنی اور شہباز شریف کی حکومت کا موازنہ کر لیں، شہباز شریف کا دور میرٹ اور شفافیت جبکہ پرویز الٰہی کا کرپشن سے عبارت ہے۔لاہورسے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی اینڈ کمپنی نے انتخابات میں عبرتناک شکست سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔ پرویز الہٰی خاطر جمع رکھیں، ان کا لْوٹ مارکا دورکبھی واپس نہیں آنے والا، پرویز الہٰی کے تمام ادھورے منصوبے کرپشن اور لْوٹ مار کا منہ بولتا ثبوت تھے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے اپنے ساتھیوں کو خوشحال کیا جبکہ شہباز شریف نے عوام کو خوشحال کیا۔

مزید خبریں :