16 اپریل ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل انور منصور سے متعلق خصوصی عدالت کے ریمارکس حذف کرنے کی درخواست رجسٹرار کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل انور منصور سے متعلق خصوصی عدالت کے ریمارکس حذف کرنے کی درخواست پر سماعت جسٹس ریاض احمد خان نے کی ،انور منصور کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خصوصی عدالت پر عدم اعتماد سے متعلق ریمارکس غلط ہیں۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ خصوصی عدالت ایکٹ 1976 کے سیکشن 3 کے مطابق خصوصی عدالت کا حکم ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا، اس لیے درخواست خارج کی جاتی ہے۔