16 اپریل ، 2014
اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں اپنے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف سینیٹ سے علامتی واک آوٹ کیا،اے این پی رہنما شاہی سید نے آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے اس میں مزید تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔سینیٹ اجلاس میں واک آؤٹ سے قبل نکتہ اعتراض پربات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے کراچی میں آپریشن کی حمایت کی تاہم سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ان سے رقم لے کر چھوڑا جاتا ہے، اے این پی کے شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گرد دندناتے پھررہے ہیں،سندھ پولیس اور رینجرز قربانیاں دے رہے ہیں، ایجنسیاں سیاستدانوں کے فون ٹیپ کرتی ہیں دہشت گردوں کے کیوں نہیں۔