16 اپریل ، 2014
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سمیت کسی بھی عہدے پر براہ راست تقرری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کے خالی عہدوں کے لئے جلد اشتہارات جاری کئے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ، ٹرینر اور فزیو کے عہدوں کے لئے جلد اشتہارات جاری کئے جائیں۔ کرکٹ بورڈ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ کسی بھی عہدے پر براہ راست تقرری نہ کی جائے۔ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے اجلاس میں دیگر بورڈز کے ساتھ دو طرفہ سیریز کے معاملات پر ہونیوالی پیش رفت اور محمد عامر کے ایشو پر اراکین کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں مینجمنٹ کمیٹی نے سپریم کورٹ ایڈوکیٹ احمد شہزاد فاروق رانا کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف الیکشن کمشنر بنانے کی منظوری بھی دیدی۔