17 اپریل ، 2014
لاہور…ون پاوٴنڈ فش فیم گلوکارشاہد نذیر کے والد لاہورمیں انتقال کرگئے،مرحوم کو ان کیآبائی قصبے پتوکی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔شاہد نذیر کے والدسیٹھ محمد نذیر پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اورکچھ عرصے سے لاہورکے شیخ زید اسپتال میں زیرِ علاج تھے،شاہد نذیرکے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ دن2بجے پتوکی گراوٴنڈ میں اداکی جائیگی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپردِخاک کیاجائیگا۔ سیٹھ محمد نذیر پتوکی میونسپل کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین تھے۔