پاکستان
17 اپریل ، 2014

الطاف حسین کی پاکستانی پاسپورٹ کیلئے درخواست مل گئی،دفتر خارجہ

الطاف حسین کی پاکستانی پاسپورٹ کیلئے درخواست مل گئی،دفتر خارجہ

اسلام آباد…ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بتایا ہے کہ الطاف حسین کی پاسپورٹ کے لیے درخواست وزارت داخلہ کو بھجوادی ہے،وزارت داخلہ کا جواب آنے پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔اسلام آباد میں بریفینگ دیتے ہوئے تسنیم اسلم نے بتایا کہ الطاف حسین کے پاسپورٹ کے لیے موصول ہونے والی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوادی ہے،وزارت داخلہ کی طرف سے ابھی کوئی جواب نہیں آیا، انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔تسنیم اسلم نے بتایا کہ وزیراعظم اس ماہ کے آخر یااگلے ماہ کے شروع میں برطانیہ کا دورہ کریں گے جبکہ صدرممنون حسین 21 سے 24 اپریل تک نائیجیریا کے دورے پر جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پاک افغان سرحد پر 1200 چیک پوسٹس ہیں،پاک افغان سرحد کی نگرانی دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں :