کھیل
17 اپریل ، 2014

تمام ملک پاکستان سے کھیلنے کی تحریری رضامندی پر تیار ہیں،نجم سیٹھی

تمام ملک پاکستان سے کھیلنے کی تحریری رضامندی پر تیار ہیں،نجم سیٹھی

لاہور…چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کاکہناہے کہ بگ تھری کی حمایت فیوچرٹورپروگرام سے مشروط ہے،تمام ممالک پاکستان سے کھیلنے کی تحریری یقین دہانی پرتیارہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ بگ تھری کی حمایت اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب دیگرممالک کی طرف سے پاکستان کواچھاشیڈول ملے گا،تمام ممالک کرپاکستان سے کھیلنے کیلیے لکھ کردینے کوتیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت کرکٹ کی بحالی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے،رواں سال بھارت سے تین ٹی ٹوینٹی میچزکھیلناچاہتے ہیں لیکن انڈین ٹیم کاشیڈول بہت مصروف ہے،البتہ آئندہ سال بھارت سے یواے ای میں سیریز کاامکان ہے۔نجم سیٹھی نے کہاکہ بی سی سی آئی سے پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت سے متعلق بات ہوئی ہے لیکن اب تک بھارت نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔

مزید خبریں :