17 اپریل ، 2014
کراچی… ماورائے عدالت قتل اور کارکنوں کے لاپتا ہونے کے خلاف ایم کیو ایم کا پریس کلب کے باہراحتجاج جاری ہے ، اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ یہ کون سے قانون کی عمل داری ہے جو لاقانونیت کے ذریعے کی جارہی ہے، ہم وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کرتے ہیں پی پی او والا قانون ہم پر مسلط نہ کریں، انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات اور خیرسگالی کے لیے طالبان کو رہا کیا جارہا ہے اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کو لاپتا کیا جارہا ہے ہم صرف اپنے لاپتا ساتھیوں کی بازیابی چاہتے ہیں، لاپتا ساتھیوں پر کوئی الزام ہے تو انھیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔حیدر رضوی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے لاپتا ساتھیوں کو ماردیا ہے تو بھی ہمیں بتادو، ہم چاہتے ہیں سادہ لباس اہل کاروں کی کارروائیوں ختم ہوں، جب دل سے نعرے نکلتے ہیں تو دھرتی پر بہت کچھ تبدیل ہوجاتا ہے۔