17 اپریل ، 2014
اسلام آباد…پی پی کے رہنما فیصل رضا عابدی نے اپنی سینیٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے انہوں نے اپنااستعفیٰ ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے حوالے کردیا، وہ استعفی ٰدے کر ایوان سے چلے گئے۔اس موقع پر فیصل رضا عابدی نے کہا کہ سینیٹ میں استعفے کااعلان کرکے جارہا ہوں،مجھے غلط قراردیں یادرست،میں باعزت طریقے سے جاناچاہتاہوں۔انہوں نے کہا کہسینیٹ میری مقروض ہے۔میں نے سینیٹ میں تحریری شکایت کی تھی آپ نے کہاتھاانصاف ملے گا،۔سینیٹ اپنے سینیٹرکوانصاف نہیں دلاسکتی توڈراماکیوں لگایاہواہے ۔ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ آپ نے سیاسی تقریرکرنی ہے توباہرجاکرپریس کانفرنس کریں،تاہم فیصل رضا عابدی کے استعفی پر ان کاکہنا تھا کہ افسوس ہے آپ ایک اچھے کارکن ہیں اور جارہے ہیں۔خوشی ہے کہ آپ نے ایک اچھے کارکن کی طرح استعفیٰ دیا-فیصل رضا عابدی سے گزشتہ روز ان کی جماعت نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔