پاکستان
17 اپریل ، 2014

ڈیرہ غازی خان : مسافر کوچ فٹ پاتھ پر چڑھ گئی،8افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان : مسافر کوچ فٹ پاتھ پر چڑھ گئی،8افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں مسافر کوچ تیز رفتاری کے فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چٹھہ میں پیش آیا جہاں دو مسافر بسیں ریس لگا رہی تھیں۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مسافر بس کو نذر آتش کردیا۔ ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث حادثے کے زخمی اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل نہیں کیاجا سکا ہے۔ نذر آتش کی جانے والی بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔

مزید خبریں :