پاکستان
17 اپریل ، 2014

چیئرمین نیب کی تقرری حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے ہوئی

چیئرمین نیب کی تقرری حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے ہوئی

اسلام آباد…سپریم کورٹ کے جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیے ہیں کہ چیرمین نیب کی تقرری حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے ہوئی ،عدالتی معاون خواجہ حارث نے بتایا کہ مشاورت تحریری نہیں زبانی کی گئی۔جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیرمین نیب قمر زمان چودھری کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کی ،جسٹس ناصرالملک نے ریمارکس دیے کہ چیرمین نیب کی تقرری حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے کی گئی، عدالتی معاون خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ چیرمین نیب کی تقرری کیلیے تحریری نہیں بلکہ زبانی مشاورت کی گئی۔درخواست گزار عمران خان کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل کہا کہ چیرمین نیب تقرری کے وقت سول سرونٹ تھے جبکہ تقرری کے لیے صدر سے مشاورت بھی نہیں کی گئی،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ چیرمین نیب کی تقرری کے لیے صدرسے مشاورت ضروری نہیں،تقرر قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کیا جاتا ہے،مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :