پاکستان
18 اپریل ، 2014

طالبان نے کارروائیاں کیں توجواب ترکی بہ ترکی دیاجائے،مشاہداللہ خان

طالبان نے کارروائیاں کیں توجواب ترکی بہ ترکی دیاجائے،مشاہداللہ خان

اسلا م آباد…مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹرمشاہداللہ نے کہاکہ اگرطالبان نے کارروائیاں کیں توجواب ترکی بہ ترکی دیاجائیگا، حکومتی رٹ کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ پی پی کے رحمان ملک کہتے ہیں کہ صورتحال بدل چکی ، حکومت اے پی سی بلا کر اب آپریشن کے آپشن پر غور کرے۔ پارلے منٹ کی رہداریوں میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہدہ اللہ خان نے کہا کہ اگرطالبان نے کارروائیاں کیں تو ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا،طالبان کو تحفظات ہیں تو حکومت کو اس سے زیادہ تحفظات ہیں، طالبان گروہ اور ہم ریاست، اپنی رٹ کمزور نہیں ہونے دیں گے۔سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صورت حال بدل گئی ہے، اے پی سی بلاکر آپریشن پر غور کیا جائے مذاکرات میں حکومت سنجیدہ ہے، طالبان بدنیت ہیں۔ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی کا کہا کہطالبان سیزفائر کی خلاف ورزی کریں توان کے خلاف کارروائی شروع ہونی چاہئے ریاست کے خلاف لڑنے والوں سے باغیوں جیسا سلوک کریں،کارروائی کے بعد طالبان کو عقل آئے تو پھر مذاکرات کریں۔سینیٹر عبدالنبی بنگش کا کہنا تھا کہ طالبان اپنی بات منوا رہے ہیں، حکومت دفاعی پوزیشن میں ہے،مذاکرات سے کل بھی خوش فہمی نہیں تھی آج بھی نہیں،بس دعاکررہے ہیں۔صالح شاہ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے تعاون نہ کیا گیا تو مذاکرات ناکام ہوں گے۔

مزید خبریں :