پاکستان
23 اپریل ، 2014

حامد میر سے اظہار یک جہتی، ساوٴتھ ایشین فری میڈیا ایسوسی ایشن کا اجلاس

حامد میر سے اظہار یک جہتی، ساوٴتھ ایشین فری میڈیا ایسوسی ایشن کا اجلاس

لاہور…ساوٴتھ ایشین میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور میں حامد میر سے یکجہتی کیلئے اجلاس جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔سینئر صحافیوں اور دانشوروں کا کہنا تھا کہ فوج اور میڈیا کے مابین ٹکراوٴ کی ساری سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی۔حامد میر پر بزدلانہ حملے کے حوالے سے مباحثہ سیفما آڈیٹوریم میں ہوا۔مقررین میں امتیاز عالم، نجم سیٹھی،حسین نقی اور آئی اے رحمٰن سمیت دوسرے سینئر صحافی موجود تھے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ،میڈیا کو تقسیم کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی جائیں گی۔مقررین کا کہنا تھا کہ حامد میر پر حملے سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی،صحافیوں کو عوام کا وکیل ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔میڈیا میں کوئی بھی ایسا نہیں جو ملکی اداروں کے خلاف منفی رائے رکھتا ہو، پیمرا کے موجودہ ڈھانچے پر مقررین نے تحفظات کا اظہار کیا۔مباحثے کے شرکاء نے کہا کہ تمام میڈیا ہاوٴسسز کو جمہوریت اور مکمل آزادی اظہار و رائے کیلئے ایک صفحے آنا ہوگا، ورنہ ایک کے بعد سب کی باری آئے گی۔ امتیاز عالم نے قرار داد پیش کی ،، جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا،، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن حامد میر پر حملے اور بعد کے حالات پر بھی انکوائری کرے، میڈیا پر کسی بھی قسم کادباوٴ یا پابندی قبول نہیں کی جائے گی۔اس مباحثہ میں پی ایف یوجے ،لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، ایمرا،اینکا کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :