پاکستان
23 اپریل ، 2014

بلوچستان اسمبلی اجلاس،بجٹ تجاویز دینے کا آغاز

کوئٹہ …بلوچستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے اراکین اسمبلی کی جانب تجاویز دینے کا اغاز ہوگیا ،اراکین اسمبلی نے صوبے میں امن وامان ،تعلیم ،صحت کو حکومت کی ترجیح قرار دے دیا ۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس چیرپرسن آف پینل راحیلہ حمید درانی کی صدرات میں 45منٹ کی تاخیرسے شروع ہوا ،رکن اسمبلی میر عاصم کرد گیلو نے ضلع بولان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تحریک التو ا جمع کرائی،جس پر بحث کیلئے 30اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی،آئندہ سال کے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز دیتے ہوئے صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے کہا کہ آئندہ سال کے بجٹ میں امن وامان ،تعلیم صحت کے ساتھ پانی کی قلت ،بجلی کے بحران کے حل کیلئے بھی اقدامات کئے جانے چاہیے ،اس موقع پر اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں اپوزیشن کی تجاویز کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا تھا اگر حکومت نے ہماری تجاویز کو بجٹ میں شامل نہیں کرنا ہے تو وہ تجاویز نہیں دیں گے۔اسمبلی کا اجلاس 26اپریل تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید خبریں :