23 اپریل ، 2014
ملتان …ملتان کے علاقہ نواب پور روڈ پر معمولی تلخ کلامی پر قتل ہونے والے نوجوان کے ورثا نے لاش تحصیل چوک پر پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے قتل ہونے والے نوجوان محمد شکیل کی لاش تحصیل چوک پر رکھ کر تھا نہ گل گشت پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا انکا کہنا تھا کے محمد شکیل کو قتل کرنے والے ملزم شہزاد کو فرار کرانے میں پولیس کی غفلت شامل ہے ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کے انکو انصاف فراہم ہو گا اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا اس کاروائی کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔